حکمران اسلامی نظام کے نفاذمیں بڑی رکاوٹ ہیں، مشتاق احمد خان
اوچ دیر لوئر (نمائندہ پاکستان) ادینزئی:صوبائی امیر جماعت اسلامی خیبر پختو نخواہ سینٹر مشتاق آحمد خان نے کہا کہ ”حکمران اسلامی نظام کے نفاذ میں بڑی رکاوٹ ہیں۔اسلامی نظام حکومت کے بغیر نظام مصطفی ﷺکا قیام ممکن نہیں۔آپ ﷺ کی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔رسول کریم ﷺتمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بیجھے گئے تھے،امت مسلمہ متحد ہوگی تو کوئی غیر مسلم شعائر اسلام کو میلی آنکھ سے دیکھنے کی جر أت نہیں کریگا۔مسلمان عشق مصطفی ﷺ کو اپنا کر باوقار زندگی گزارسکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی تحصیل ادینزئی کے زیر اہتمام گل آباد گدر کے مقام پر ”سیرت النبی ﷺکانفرنس“سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک میں نظام مصطفی ﷺ کے نفاز کے لیے کو شاں ہے۔مشتاق آحمد خان نے بعدازاں پر یس کانفر نس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ حکومت عوام پر عذاب کیطرح مسلط ہے۔کمر توڑ مہنگائی نے غریب عوام کی زند گی اجیر ن بنا دی ہے۔جماعت اسلامی22 دسمبر کو کشمیر یو ں کیساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اسلام آباد کا رخ کرینگے۔اشیاء خورنوش کی قیمتوں میں اضافہ اور کمر توڑ مہنگائی نے غریب عوام کی زندگی اجیر ن بنادی ہے۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا واحد حل جنگ ہے۔سیرت النبی کانفرنس سے اعزاز المک افکاری ضلعی امیر جماعت اسلامی لوئر دیر،سید سلطنت یار ایڈوکیٹ تحصیل امیر جماعت اسلامی ادینزئی،عطاء اللہ ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری ادینزئی،نے بھی خطاب کیا۔