ضابطہ دیوانی میں غیر ضروری ترامیم کے خلاف وکلاء سراپا احتجاج

  ضابطہ دیوانی میں غیر ضروری ترامیم کے خلاف وکلاء سراپا احتجاج

  



صوابی(بیورورپورٹ)ضابطہ دیوانی میں غیر ضروری ترامیم کے خلاف وکلاء سراپا احتجاج بن گئے اور عدالتوں سے بائیکاٹ جاری رکھا اس سلسلے میں لاہور بار ایسو سی ایشن ضلع صوابی کا ہنگامی اجلاس صدر بار تنویر شہزاد ایڈوکیٹ کی صدارت میں ہوا جس میں وکلاء برادری نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مقررین نے ضابطہ دیوانی میں غیر ضروری ترامیم کو یکسر مسترد کر تے ہوئے اس کی مذمت کی اور یہ ترامیم عوامی مفاد کے خلاف قرار دیا انہوں نے بار کونسل اور ملک کے دیگر چھوٹے بڑے بار ایسو سی ایشن سے اس نئی ترامیم کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ضابطہ دیوانی میں غیر ضروری ترامیم کے خلاف لاہور بار کے وکلاء نے عدالتوں سے بائیکاٹ کیا اور کہا کہ ترامیم واپس لینے تک عدالتوں سے بائیکاٹ جاری رہے گا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر