صوابی،تاجر اشیاء مہنگے داموں فروخت کرنے سے اجتناب کریں،ڈی سی

  صوابی،تاجر اشیاء مہنگے داموں فروخت کرنے سے اجتناب کریں،ڈی سی

  



صوابی(نمائندہ خصوصی)اشیائے خوردونوش سمیت دیگرقیمتوں کا جائزہ لینے کے بارے میں ڈپٹی کمشنر صوابی کے سربراہی میں تمام محکموں کااجلاس تاجر برادری متعین قیمتوں سے زائد قیمت پر اشیائے خوردونوش کی فروخت سے اجتناب کریں پرائس مجسٹریٹ روزانہ کی بنیاد ں پرتمام بازاروں کاجائزہ لے مرتکب تاجران کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی تفصیلات کے مطابق آج ضلعی سطح پر اشیائے خوردونوش قیمتوں کا جائزہ لینے کے بارے میں ڈپٹی کمشنر صوابی جناب شاہد محمو د کی صدارت میں ایک اجلاس منعقد ہواضلعی سطح پر اشیائے خوردونوش کیقیمتوں کا جائزہ لینے کی کمیٹی کے تما م ممبران، ٹریڈ یونین کے ممبران اور مختلف کاروباری حلقوں کے نمائندوں پولیس ڈی ایس پیز انتظامی افسران محمکہ فوڈ اے اے سی اور دیگرنے شرکت کی ڈپٹی کمشنر صوابی نے تمام شرکائکا شکریہ ادا کیاکہ انہوں نے اسمیں بھر پور شرکت کی ڈپٹی کمشنر صوابی نے واضح کیا کہ صوبائی حکومت کی پالیسی کے مطابق تمام اشیاء خوردنوش کی قیمتوں کا تعین کرنا اور ان کو ضلع کے تمام علاقوں میں نافذ کرناضلعی انتظامیہ اور محکمہ خوراک کی بنیا دی ذمہ داری ہے۔انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ ضلعی پرائس ریویو کمیٹی تمام اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا تعین اور رسد کے اصولوں کے مطابق تاجر برادری کو اعتماد میں لیکر کیا جاتا ہے۔جس کا بنیادی مقصد عوام کوتمام اشیائے ضروریہ بر وقت اور کم قیمت پر فراہم کرنا ہوتا ہے۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے اشیائے خوردونوش کے قیمتوں کا جائزہ رپورٹ پیش کیا۔ اور متفقہ طور پر قیمتیں مقرر کیں جس میں صارفین کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں دینے کی کوشش کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر صوابی نے تمام پرائس مجسٹریٹ کو ہدایات جاری کیں کہ روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹ کی چیکنگ کریں اور اس امر کو یقینی بنائیں کہ اشیائے خوردونوش مقررہ قیمتوں پر دستیاب ہو

مزید : پشاورصفحہ آخر