دیر بالا،غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کیخلاف گھیرا تنگ

دیر بالا،غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کیخلاف گھیرا تنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
دیر بالا(نمائندہ پاکستان)دیر بالاشرینگل،غیر معیاری اور زائد المیعاد اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف گیرا تنگ۔مختلف چھا پوں کے دوران پکرے گئے متعدد اشیاء تلف کر دئے گئے۔تفصیلات کی مطابق گذشتہ روز ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شرینگل محمد ثاقب خان نے علاقے کے مختلف بازاروں میں چاپوں کے دوران پکڑے گئے زائد المیعاد اور غیر معیاری چپس،بسکٹ،مشروبات،آچار،جوئس اور روزمرہ کے استعمال کے دیگر مضر صحت اشیاء کو اپنے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں کے سامنے نظر آتش کر دئے۔اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شرینگل کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کے خصوصی ہدایت پر مختلف بازاروں میں کار روائی کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ غیر معیاری اور زائد المیعاد اشیاء کا کاروبار انسانی زندگی سے کھیلنے کی مترادف ہے۔ہم کسی کو بھی ایسا کرنے نہیں دینگے۔اور ملوث افراد کو سخت ترین سزا دینگے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ مختف چھاپوں کے دوران متعدد دکانداروں کو موقع پر جر مانہ بھی کئے گئے ہیں اور کئی تاجروں کے خلاف ایف اائی آر بھی درج کی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دکاندار قانوں کے ساتھ تعاون کر کے خود غیر قانونی اور مضر صحت اشیاء کو دکانوں سے ہٹائیں۔ہم کاروائی کا آغاز کر چکے ہیں۔اور اس کے بعد آخری تاریخ کے ایک دن بعد والے اشیاء کو برداشت نہیؓ کی جائیگی۔ان کا کہنا تھا کہ عوام کی صحت کا خیال رکھا جائے گا۔اور اس سلسلے میں کسی سے بھی رعایت نہیں کی جائیگی۔