وفاق اور پنجاب میں بد انتظامی،مایوسی کا ریکارڈ قائم کردیا گیا،فائق شاہ
پشاور (سٹی رپورٹر) امن ترقی پارٹی کے چیئرمین محمدفائق شاہ نے کہا کہ وفاقی اور پنجاب میں بد انتظامی اور مایوسی کا ریکارڈ قائم کر دیا گیا ہے، جمہوری حکومت کا کام بیورو کریسی کو ترقی کا روڈ میپ دینا ہوتا ہے، یہاں تبدیلی اور تبادلے کو مذاق بنا دیا گیا ہے اور با ربار کی تبدیلیاں بے یقینی پیدا کر رہی ہیں۔محمد فائق شاہ پارٹی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے اُنہوں نے کہا کہ بیڈ گورننس میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا گیا ہے، وزراء اور وزیر اعلیٰ میں فیصلہ کرنے کی قوت نہیں اپنی کمزوری کو بیوروکریسی کے سر تھونپا جا رہا ہے، اُنہوں نے کہا کہ 15ماہ گزرنے کے باوجود بہترین ٹیم نہ بنانا کپتان کی ناکامی ہے، امن ترقی پارٹی ایک مکمل روڈ میپ کے ساتھ سیاست میں اُتری ہے جو سیاسی استحکام، اتحاد اور معیشت کی بحالی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے، محمد فائق شاہ نے وزیر اعظم سے کہا کہ وہ قوم کی توقعات پر پورا اترنے پر ناکام ہیں