جنوبی وزیر ستان، کانی گرم جنگل میں آتشزدگی، سینکڑوں درخت جل گئے

جنوبی وزیر ستان، کانی گرم جنگل میں آتشزدگی، سینکڑوں درخت جل گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
جنوبی وزیرستان (آن لائن) قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے وادی کانی گرم کے جنگل میں آگ لگنے سے سینکڑوں درخت جل کر راکھ ہوگئے۔کانی گرم کے برکی قبائل کے نواجوانوں نے کاشف برکی کی سربراہی میں جنگل جاکر آگ بجھانے کے سرتوڑ کوشش کی۔اور کئی گھنٹوں کی سخت محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا پاک آرمی 55بریگڈ کانی گرم اور گیارہ ایف ایف سام نے بھی آگ بجھانے میں اہم کردار ادا کیا۔زرائع کے مطابق قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے تحصیل لدھا کے وادی لوئر کانی گرم کے علاقہ پنگے کے مقام پر جنگل ہفتہ کی صبح آگ لگی تھی۔آگ کے شعلے آسمان سے باتیں کرنے لگے اور کئی کلومیٹر دور واقیع کانی گرم سے لوگوں نے جنگل میں لگی ہوئی آگ دیکھی۔پاک آرمی کانی گرم کے 55بریگڈ کانی گرم کے بریگڈئیر واجد نے پاک آرمی سام گیارہ ایف کے ساتھ فوری طور پر رابطہ قائم کیا۔ملک کاشف برکی کی سربراہی میں کانی گرم کے برکی قبائل کے نوجوانوں کا ایک گروپ تشکیل دیاگیا۔جس میں ملک کاشف برکی، نیک زلی برکی، نصیرالدین برکی،عبداللہ برکی،احمد یار برکی،حبیب اللہ برکی اور دیگر افراد شامل تھے۔انھوں نے لکڑی کے بڑے بڑے ڈنڈے لیکر آگ بجھانے کی کوشش شروع کی۔اور کئی گھنٹوں کی سخت محنت کے بعد ہفتہ کی شام سے پہلے آگ بجھانے میں کامیاب ہوگئے۔تاہم اس وقت تک سینکڑوں قیمتی درخت جل کر راکھ ہوچکے تھے۔اس سلسلے میں جب مقامی عمائدین سے رابطہ قائم کیاگیا تو انھوں نے بتایا کہ آگ لگنے کی فوری طور پروجہ معلوم نہ ہوسکی۔اس سلسلے میں تحقیات کررہے ہیں۔
جنگل / آگ