تاجروں کے مسائل سٹیک ہولڈرزکی مشاورت سے حل کرینگے،شہریار آفریدی

  تاجروں کے مسائل سٹیک ہولڈرزکی مشاورت سے حل کرینگے،شہریار آفریدی

  



راولپنڈی(آن لائن)وزیر مملکت برائے سیفران و اینٹی نارکوٹکس شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لیے سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے گی، تاجر برادری حکومت کا ہاتھ بٹائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے دورے کے موقع پر تاجروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملک کومنشیات سے پاک کرنے کا عزم کر رکھاہے،طلبا کو منشیات سے بچانے کے لیے زندگی ایپ متعارف کرا ئی جا رہی ہے، جدید خطوط پر ڈیٹا بیس بنایا جا رہا ہے، ملک بھر کے ہسپتالوں نشے میں مبتلا افراد کے علاج کے لیے بحالی مرکز قائم کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا بیرون ملک پاکستان کا امیج بہتر بنانے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ ایئر پورٹس، کسٹمز اور سمندری حدود میں مانیٹرنگ کا جدید نظام لایا جا رہا ہے تا کہ سمگلنگ کا خاتمہ ہو سکے۔ سینتھٹک ڈرگز کی روک تھام کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے۔ منشیات کے کاروبار میں ملوث افراد کو کڑی سزا دینے کے لیے قانون سازی بھی کی جار ہی ہے۔

شہریار آفریدی

مزید : پشاورصفحہ آخر