صوابی،جمعیت کے رہنماؤں کی مفتی کفایت اللہ اور ان کے بیٹوں پرحملوں کی مذمت

    صوابی،جمعیت کے رہنماؤں کی مفتی کفایت اللہ اور ان کے بیٹوں پرحملوں کی مذمت

  



صوابی(بیورورپورٹ) جے یو آئی کے مرکزی رہنما اور حضرت مولانا حمد اللہ جان باباجی کے سیاسی جانشین اشفاق اللہ خان، مہتمم جامعہ مظہر العلوم ڈاگئی مولانا اسد اللہ مظہری، سابق ضلعی تر جمان مولانا محمد ہارون حنفی اور سابق ضلعی سیکرٹری جنرل مولانا احسان الحق نے جے یو آئی کے مرکزی رہنما مولانا مفتی کفایت اللہ اور ان کے بیٹوں پر نامعلوم افراد کی جانب سے حملے اور ان کو زخمی کرنے کے واقعے کی شدید مذمت کر تے ہوئے کہا کہ اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے اتنی ہی کم ہو گی انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حملہ آوروں کو فی الفور گرفتار کر کے کڑی سزا دی جائے اگر حکومت نے اس سلسلے میں اقدامات نہیں اُٹھائے تو اس سے ثابت ہو گا کہ اس واقعہ میں پی ٹی آئی حکومت خود ملوث ہو گی انہوں نے کہا کہ ملک میں جنگل کا قانون ہے امن پسند شہریوں حتیٰ کہ علماء کرام تک عوام کی جان محفوظ نہیں حکومت نام کی کوئی شے نہیں چیف جسٹس آف پاکستان مولانا مفتی کفایت اللہ پر حملے کا خود نوٹس لے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر