قومی وطن پارٹی کے صوبائی صدر سکندر خان شیر پاو 4 دسمبر کو ایک روزہ دورے پر بونیر پر آئیں گے

قومی وطن پارٹی کے صوبائی صدر سکندر خان شیر پاو 4 دسمبر کو ایک روزہ دورے پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)قومی وطن پارٹی کے صوبائی صدر سکندر خان شیر پاو 4 دسمبر کو ایک روزہ دورے پر بونیر پر آئیں گے جہاں وہ خان آف ایلئی حاجی شیر علی خان کی رہائیش گاہ پر ورکر کنونشن سے خطاب کریں گے۔دورہ بونیر کے تیاریوں کا جائیزہ لینے کیلئے قومی وطن پارٹی کے صوبائی رہنماء فضل الرخمان نونو ایڈوکیٹ نے گزشتہ روز بونیر کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے تیاریوں کے سلسلہ میں پارٹی رہنماووں ِ،کابینہ آراکین اور کارکنوں سے ملاقاتیں کی۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فضل الرخمان نونو نے کارکنان کے جزبہ کے تخت صوبائی صدر کے دورے کو مثالی قرار دیا اور دعویٰ کیا کہ ورکرز کنونشن میں بونیر کے کئی اہم شخصیات کیو ڈبلیو پی میں شمولیت کا اعلان بھی کریں گے انہوں نے کہا کہ 4 دسمبر کے صبح 10 بجے صوبائی صدر کو آمبیلہ چیک پوسٹ سے گاڑیوں کے ایک بڑے جلوس میں خان آف ایلئی کے رہائیش گاہ لایا جائیگا۔