نوشہرہ میں پہلی مرتبہ خواتین کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

  نوشہرہ میں پہلی مرتبہ خواتین کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

  



پبی (نمائندہ پاکستان)ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر پبی حلیمہ عبید نے تحصیل پبی و ضلع نوشہرہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواتین کے لئے کھلی کچہری کا انعقاد کیاکھلی کچہری میں ضلعی محکمہ جات کے افسران سمیت دیگر محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی کھلی کچہری میں خواتین نے سکولوں میں صفائی / خالہ کی پوسٹ تخلیق، گیس کا مسئلہ، صحت کی سہولیات ہسپتا لوں اور بی ایچ یوز میں دوائیوں کی عدم دستیابی، کرائے کے سکولوں کے لئے عمارتیں، دیہات میں صفائی ستھرائی کا مسئلہ اور دیگر محکموں کے بارے میں شکایات پیش کئے۔ اسسٹنٹ کمشنر پبی حلیمہ عبید نے کہاکہ نوشہرہ کی خواتین کے لئے آج خوشی کا دن ہے کہ انکے سامنے انتظامیہ کے تمام افسران بیٹھے ہیں اور انکے مسائل سن رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ خواتین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ کچھ مسائل کو موقع پر حل کیا گیا۔ اور بعض کو متعلقہ آفسران کو فوری طور پر بھیج دیئے اور مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے کہاکہ خو اتین کی مسا ئل سے آگا ہی کے لئے مزید کھلی کچہریوں کا انعقاد کرینگے تا کہ خوا تین کی مسا ئل تر جیحی بنیادوں پر حل ہو سکیں

مزید : پشاورصفحہ آخر