گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان سے مولانا حامد الحق حقانی کی ملاقات

گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان سے مولانا حامد الحق حقانی کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جہانگیرہ(نمائندہ پاکستان)گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کی مولانا حامد الحق حقانی سے جامعہ دارالعلوم حقانیہ میں ملاقات اور ملکی و بین الاقوامی اہم ایشوزپر تبادلہ خیال جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ اور دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین مولانا حامد الحق حقانی سے کے پی کے کے گورنر شاہ فرمان نے دو گھنٹے تفصیلی اہم ملاقات کی۔ دو گھنٹے کی اس ملاقات میں اہم دینی اورملکی مسائل زیربحث آئے، مولانا حامد الحق حقانی نے انہیں قادیانیوں کے ملک دشمنی پر مبنی سامراجی سازشوں اور مغربی قوتوں کی مذکورہ دونوں آئینی ترامیم کو ختم کرنے میں درپردہ مسلسل کوششوں سے آگاہ کیا، مولانا نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی سے پیداشدہ عوامی تشویش سے بھی آگاہ کیا، دینی مدارس کے بارہ میں پھیلائی گئی خبروں کے بارہ میں گورنر کے پی کے شاہ فرمان نے مولانا کو یقین دلایا کہ ہم دینی مدارس کے مسائل سے آگا ہ ہیں اور ایسے کسی اقدام کا سوچ بھی نہیں سکتے جس سے مدارس پر کوئی قدغن لگ سکتی ہو، مولانا نے مدارس کی تنظیمات کے ساتھ ملاقات میں پیش کردہ تجاویز پر جلدی عملدرآمد ہونے کا مشورہ دیا اور کہا کہ اس بارہ میں ہمیشہ مدارس کے وفاقوں سے رہنمائی حاصل کرنے کی تجویز دی،ملاقات میں جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکرٹری مولانا سید یوسف شاہ،مولانا راشد الحق سمیع، بھی موجود تھے۔گورنر نے نماز مغرب جامع مسجد شیخ الحدیث مولانا عبدالحق میں اداکرنے کے بعد شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالحق اور شہید ناموس رسالت و شہید اسلام وپاکستان مولانا سمیع الحق کی قبورپر فاتحہ خوانی کی۔