عطاء اللہ خان کی والدہ انتقال کر گئیں
صوابی(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی کے مقامی رہنما عطاء اللہ خان کی والدہ انتقال کر گئیں مرحومہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی پھوپھی تھیں جنازہ میں سپیکر اسد قیصر کے علاوہ صوبائی وزراء، ممبران قومی وصوبائی اسمبلی، آفسران اور علاقے کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مرحومہ کی رسم قل کل بروز پیر حجرہ بلڑ خیل موضع مرغز میں ادا کی جائے گی۔