خیبر پختونخوا پولیس امن وامان کے قیام کیلئے رول ماڈل ہے، عمران شاہد

خیبر پختونخوا پولیس امن وامان کے قیام کیلئے رول ماڈل ہے، عمران شاہد

  



صوابی(نمائندہ خصوصی)ڈی پی او صوابی عمران شاہد نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا پولیس امن و امان کیلئے رول ماڈل ہے پولیس عوام کیساتھ رویہ عوام دوست بنائیں جرائم خاتمہ کیلئے پولیس اور عوام ایک پیج پر کھڑے ہیں ان خیالات کا اظہار صوابی میں نو تعینات ڈی پی او عمران شاہد نے اپنے دفتر میں پبلک سیفٹی کمیشن کے چیئرمین رشید خان ایڈوکیٹ معروف سماجی شخصیت اعجاز اکرم باچہ تحصیل رزڑ کے سابق ناظم غلام حقانی بلک سیفٹی کمیشن کے ممبر امتیاز باچا اور مزمل خان کی قیادت میں آئے ہوئے وفود سے با ت چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ ضلع صوابی کے پولیس عوام کی جان و مال کی تحفظ کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے جرائم پیشہ عناصر سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ہوائی فائرنگ منشیات اور آئیس جیسے ناسور خاتمہ کیلئے پبلک سیفٹی کمیشن ڈ آر سی پبلک لائزان کمیٹیوں کے زریعے خصوصی مہم چلائیں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر