بلاول بھٹو زرداری کی سندھ سمیت ملک بھرکے عوام کو یومِ سندھی ثقافت کے موقع پر مبارکباد

بلاول بھٹو زرداری کی سندھ سمیت ملک بھرکے عوام کو یومِ سندھی ثقافت کے موقع پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے صوبہ سندھ سمیت ملک بھر کی عوام کو یومِ سندھی ثقافت کے موقعے پر مبارکباد دی ہے۔ اپنے جاری کردہ پیغام میں پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ سندھی ثقافت قدیم انڈس سویلائیزیشن و اسلامی تہذیب کا خوبصورت امتزاج اور وادیِ مہران کے لوگوں کی انسانیت دوستی، ملنساری اور دلیرانہ مزاج کی آئینہ دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ثقافت کے بغیر قوم کا تصور رنگ و خوشبو کے بغیر پھول کے مترادف ہے۔ پاکستانی قوم خوش نصیب ہے کہ اس کی منفرد و کثیر رنگی ثقافت اعلی خوبیوں اور زندگی سے بھرپور ہونے کے ساتھ ساتھ قومی اتحاد و ہم آہنگی کی بنیاد بھی ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے زور دیا کہ سندھ کی ثقافت کے مثبت پہلووں کو دنیا بھر میں روشناس کرانے کے لیئے نوجون نسل اپنا کردار اس اصولِ عمل کے تحت ادا کریں، کہ: "اپنی ثقافت پر ناز کریں، پاکستان سے پیار کریں۔
بلاول مبارکباد