دولہا کالا ہے، بھارتی دْلہن نے شکل دیکھ کر شادی سے انکار کردیا

دولہا کالا ہے، بھارتی دْلہن نے شکل دیکھ کر شادی سے انکار کردیا

  



نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں دْلہن نے دْلہا کی شکل دیکھتے ہی شادی سے انکار کردیا۔بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی شہر کان پور میں دْلہن نے عین شادی کی تقریب کے دوران یہ کہہ کر شادی سے انکار کردیا کہ دْلہا اس کی خوبصورتی کے معیار پر پورا نہیں اترتا۔شادی کی تقریب کے دوران دْلہن نے دْلہا کی زائد عمر کے ساتھ اس کی کالی رنگت پر بھی اعتراض کیا اور شادی سے صاف انکار کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق تقریب کے دوران گھونگھٹ اٹھانے کی رسم شروع ہوئی تو جیسے ہی دْلہا اور دْلہن نے ایک دوسرے کا گھونگھٹ اٹھایا تو دْلہن نے دْلہا کی کالی رنگت پر اعتراض کیا۔تقریب میں موجود بڑوں کے سمجھانے کے باوجود دْلہن کے نہ ماننے پر پولیس کو بھی بلایا گیا لیکن اس کے باوجود دْلہن نے شادی پر رضامندی ظاہر نہیں کی تاہم شادی کے ختم ہونے کے بعد ایک معاہدہ طے پایا جس کے تحت دونوں خاندان تقریب پر ہونے والے اخراجات ایک دوسرے کو ادا کریں گی۔

مزید : علاقائی