کشمیر کی آزادی کیلئے دنیا کے ہر فورم میں جائیں گے، فخر امام

کشمیر کی آزادی کیلئے دنیا کے ہر فورم میں جائیں گے، فخر امام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


عبدالحکیم (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام شاہ نے کہا ہے کہ کشمیر کو آزاد ریاست بننے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی، انشاء اللہ جلد کشمیر آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا۔عبدالحکیم محمدی ٹاؤن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے کشمیر انسان کے جسم کی مانند ہے ہم اسے اپنے جسم سے جدا نہیں کرسکتے ہم کشمیر کی آزادی کیلئے دنیا بھر کے ہر فورم پر جائیں گے،کشمیر کی آزادی اور خودمختاری کیلئے جتنی آواز آج اٹھائی جا چکی ہے انشاء اللہ جلد کشمیر آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا کشمیر کو آزاد ریاست بننے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی کشمیر کی آزادی کیلئے جتنی آج جدوجہد کی جارہی ہے اسکی مثال 70 سالوں میں نہیں ملتی مسلمان ممالک کشمیر کے معاملے میں خاموش کیوں ہیں ہمیں کشمیر کی آزادی کیساتھ ساتھ مسلم ممالک کی اخلاقی حمایت کی بھی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ہم کشمیر کی آزادی کیلئے آخری حد تک جائیں گے، مودی سرکار نے مسلمانوں پر ظلم و ستم تشدد اور بربریت کے پہاڑ توڑ رہا ہے بھارت نے 118 سے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے گھروں میں محصور مسلمانوں کو نماز اور جمعہ کی ادائیگی کی بھی اجازت نہیں دی جارہی اشیاء خورد و نوش نہ ہونے کے برابر اور ادویات بھی میسر نہیں کشمیری مسلمانوں نے چار ماہ سورج بھی نہیں دیکھا سید فخر امام نے کہا کہ وادی کشمیر میں آج چار ماہ گزر مکمل ہو جانے کے باوجود انڈین آرمی مظاہرین پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کررہے ہیں بھارتی محاصرے کی وجہ سے مقبوضہ وادی کشمیر جموں اور لداخ خطوں کے مسلم اکثریتی علاقوں میں خوف و دہشت اور غیر یقینی صورتحال جیسی صورتحال بدستور برقرار ہے جبکہ پری پیڈ موبائل فون، ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ سروسز بھی مسلسل تعطل کا شکار ہیں کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں موسمی برفباری کے باعث مقبوضہ وادی کے کئی بالائی علاقوں میں برفانی تودے گرنے کے بھی واقعات پیش آ چکے ہیں۔
فخر امام