طور خم بارڈر سے سفر کرنے والا کلاسک گاڑیوں کا کاروان کراچی پہنچ گیا

  طور خم بارڈر سے سفر کرنے والا کلاسک گاڑیوں کا کاروان کراچی پہنچ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر) ہیرٹیج موٹرنگ کلب آف پاکستان کے تحت شروع ہونے والی دسویں سالیانہ کلاسک کار ریلی 2019 جس نے اپنا آغاز طور خم بارڈر سے 22 نومبر 2019 کو کیا تھا جو کہ کراچی پہنچ گئی ہے۔کار ریلی کے ممبران کا مزار قائد پہنچنے پر کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے استقبال کیا۔کمشنر کراچی نے اس موقع پر ریلی میں شامل کلاسک گاڑیوں کا معائنہ بھی کیا۔ ہیرٹیج موٹرنگ کلب کے صدر نے کمشنر کراچی کو ریلی میں شامل کلاسک گاڑیوں سے متعلق تفصیل سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا اس کلاسک کار ریلی کا مقصد محض گاڑیاں چلانا یا ان کی نمائش کرنا ہی مقصد نہیں تھا بلکہ اس ریلی کا اصل مقصد پوری دنیا میں پاکستان کا ایک سوفٹ امیج پیش کرنا تھا۔ریلی میں شامل گاڑیوں میں سب سے پرانی گاڑی 1934 کی تھی۔اس کے علاوہ پرانے ماڈلز کی مرسڈیز رولز رائیز، امریکن شیورلیٹ اور دیگر گاڑیاں شامل تھیں۔گذشتہ 10 سال سے ہیرٹیج موٹرنگ کلب آف پاکستان پرانی گاڑیوں کی وراثت کے ذریعے پاکستان کی وراثت کو دنیا بھر میں اجاگر کر رہے ہیں۔ریلی کے شرکاء کا کہنا تھا کہ ریلی کے دوران پاکستان کے تمام حصوں میں جہاں جہاں سے یے ریلی گذری تھی وہاں کے لوگوں کے پیار و محبت نے ہمیں تھکاوٹ کا احساس تک نہ ہونے دیا۔کمشنر کراچی نے تمام گاڑیوں کا معائنہ کیا۔اور ان کی بیحد تعریف کی۔بعد ازاں کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کلاسک کا ر ریلی کے شرکاء کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دی۔پھولوں کا گلدستہ رکھا اور فاتح خوانی کی۔ریلی کے شرکاء کی جانب سے کمشنر کراچی کو کیپ اور دیگر تحائف بھی دئے گئے۔