ٹی پی ایل لوجسٹک نے آن آرڈر ٹریکنگ متعارف کرادی

ٹی پی ایل لوجسٹک نے آن آرڈر ٹریکنگ متعارف کرادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) Logistics TPL سپلائی چین میں challenges کو کم کرنے کے لئے ٹیکنالوجی متعارف کرا رہا ہے۔ مئی میں TPL Logisticsنے Rider کا آغاز کیا جوE-commerce اور آن لائن سیلرز کیلئے ایک ڈیلیوری سروس ہے۔ تکمیل، ڈلیوری اور آپریشنز سافٹ ویئر پر مشتمل پروپرائٹری ڈیجیٹل لاجسٹکس انجن سے لیس Rider نے ثابت کیا ہے کہ وہ پاکستان کے سب سے بڑے آن لائن اسٹورز اور مارکیٹ پلیس کا پسندیدہ پارٹنر ہے۔ یہ ٹیکنالوجی تیز ترین اور زیادہ درست ڈیلیوری کی سہولت فراہم کرتی ہے جو COD سے متعلق متعدد چیلنجوں کا بہترین حل فراہم کرتی ہے۔ TPL Maps، Trakker اور مضبوط تکنیکی جدت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے Rider نے پاکستان میں اپنی نوعیت کے سب سے پہلے Live آرڈر ٹریکنگ کا آغاز کیا۔ Uber اور Careem جیسی ”now“ کامرس اور آن ڈیمانڈ سروس نے صارفین کے طرز زندگی میں Live ٹریکنگ کو آسان بنایا، اس کا دائرہ کار Pick Up اور Drop Off کے سنگل پوائنٹ تک محدود ہے۔ یہ حل E-commerce اور Last Mile کے لئے موزوں نہیں ہے جہاں متعدد مقامات سے آرڈر لینے، جمع کرنے اور ترتیب دینے کے بعد انہیں مختلف انفرادی پتہ جات پر پہنچانے کی ضرورت ہوتی ہے۔