اسلام آباد، ملتان ایئرپورٹ پرمنشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام،4ملزم گرفتار

اسلام آباد، ملتان ایئرپورٹ پرمنشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام،4ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی، ملتان(این این آئی،آن لائن) اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے مسافر کے سامان سے 840 گرام آئس ہیروئین برآمدکر کے گرفتارکرلیا۔ تفصیلات کے مطابق خیبر ایجنسی کا رہائشی زیرہ جان پرواز جی ایف 771 پر بحرین جارہا تھا۔ سامان کی چیکنگ کے دوران 840 گرام آئس ہیروئن برآمد ہونے پر اسے اے ایس ایف اہلکاروں نے مسافر کو گرفتار کر کے اے این ایف حکام کے حوالے کردیا۔قبل ازیں اے این ایف نے ملتان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کی،دوران چیکنگ دو خواتین سمیت تین مسافروں کے سامان سے 4 کلو 400 گرام ہیروئن برآمد ہوئی،ان مسافروں کا تعلق پنجاب کے مختلف شہروں سے ہے،مسافروں میں خوشاب کا شیرزمان، بھکر کی اقبال بانو اور میانوالی کی اختر پروین شامل ہیں،تینوں مسافر نجی ائیرلائن کی پرواز پی اے 870 کے ذریعے ملتان سے جدہ جارہے تھے، ہیروئن کو مسافروں کے بیگز کے مختلف حصوں میں چھپایا گیا تھا،ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے سرکل آفس منتقل کر دیا گیا۔مزید براں اسلام آباد ایئرپورٹ پر بیرون ملک سے آنیوالے مسافر کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بنوں کا رہائشی یسار خان پرواز ٹی جی 349 پر بینکاک سے اسلام آباد پہنچا تھا۔ دوران امیگریشن مسافر کا نام بلیک لسٹ میں پایا گیا جس پر مسافرکو اے ایس ایف نے گرفتار کر کے حراستی مرکز منتقل کردیا۔
سمگلنگ