سینٹرل جیل میں الخدمت لینگویج سینٹر کے طلباء میں اسناد تقسیم

سینٹرل جیل میں الخدمت لینگویج سینٹر کے طلباء میں اسناد تقسیم

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)الخدمت نے سینٹرل جیل کراچی میں قائم اپنے لینگویج سینٹرکے تحت ”لینگویج کورس“کاامتحان پاس کرنے والے قیدی طلبہ میں اسناد تقسیم کردیں۔اس سلسلے میں کراچی سینٹرل جیل انتظامیہ کے تعاون سے تقریب کا اہتمام کیا گیا،جس میں جیل سپرنٹینڈنٹ محمد حسن سہتو مہمان خصوصی تھے۔تقریب میں 2018اور2019کے لنگویج کورس امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے والے30 قیدی طلبہ میں اسناد تقسیم کی گئیں۔اس موقع پر الخدمت کے ذمہ دار منظرعالم ودیگر موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد حسین سہتونے کہا کہ الخدمت کی جانب سے قیدیوں کو تعلیم یافتہ اور ہنر مند بنا نے کیلئے جدوجہد قابل قدرہے۔انہوں نے ان کورسز کے ذریعے ایک طرف قیدی علم سے آراستہ ہور ہے ہیں۔دوسری جانب اس طرح کے پروگرامات کے ذریعے قیدی ہنر حاصل کرکے جیل سے باہر آکر معاشرے کا مفید اور کارآمد فر د بننے میں معاونت حاصل کررہے ہیں۔منظر عالم نے الخدمت کراچی کی جانب سے جیل انتظامیہ کے تعاون پران کا شکریہ ادا کیا اور کہ الخدمت قیدیوں کو تعلیم یافتہ اورہنر مند بنانا چاہتی ہے،تاکہ یہ جیل سے باہر آکر معاشرے کے کارآمد فرد ثابت ہوں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر