کراچی، پولیس افسر غوث عالم پر قاتلانہ حملے کی تفتیش میں اہم پیش رفت
کراچی(کرائم رپورٹر)لیاری گینگ وار ٹارگٹ کلر سمیت دیگر ہائی پروفائل کرمنلز کی تفتیش میں اہم کردار ادا کرنے والے پولیس افسر غوث عالم پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی تفتیش میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پولیس افسر غوث عالم پر قاتلانہ حملہ کی تفتیشی میں اہم پیشرفت خداد کالونی میں دہشتگردوں کی گاڑی پر فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان کو پولیس افسر غوث عالم کی گاڑی کا تعاقب کرتے دیکھا جا سکتا ہے ماہر حملہ آوروں نے پولیس افسر کی گاڑی پر ایک فائر کیا اور ملزمان 14 سیکنڈ میں واردات کرکے فرار ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے واضح رہے کہ غوث عالم نے لیاری گینگ وار اور ٹارگٹ کلرز سمیت دیگر ہائی پروفائل کریمنلز کی تفتیش میں اہم کردار ادا کیا ہے فائرنگ کے واقعے میں سب انسپکٹر غوث عالم زخمی ہوئے تھے۔