رینجرز نے نان کسٹم پیڈ اشیا کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنادیا

        رینجرز نے نان کسٹم پیڈ اشیا کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنادیا

  



کراچی(کرائم رپورٹر)رینجرز نے کشمور میں سندھ اور بلوچستان کے باڈر پر کارروائی کرتے ہوئے نان کسٹم پیڈ اشیا کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنادیا،برآمد نان کسٹم پیڈ سامان کی مالیت 13.9ملین بتائی جاتی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز(سندھ)نے کسٹم حکام کے ہمراہ ڈسٹرکٹ کشمورمیں سندھ اور بلوچستان کے بارڈر پر واقع ڈیرہ موڑ چیک پوسٹ پر کارروائی کرتے ہوئے نان کسٹم پیڈ اشیا کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنادیاگیاجس کی مالیت اندازا 13.9ملین بنتی ہے۔ آمد کیاگیا سامان کوئٹہ سے پنجاب اسمگل کیاجا رہا تھا۔ برآمد ہونے والے سامان میں 112 عدد استعمال شدہ انجن،70 عدد گیر بکس، 2 عدد کرین ٹائرز،19 عدد نئے ٹائرز،23 عدد استعمال شدہ ٹائرز، 22 عدد بریک ڈرمز، 415 عدد کلچ، گیر اور بریک وائر رول،10 عدد کلچ سیٹ، 9 عدد ویل حب،22 عدد ویل ڈرمپ،36 عدد ویل رم،28 عدد آئرن بلاک، 12 عدد ویل ایکسل اور 9 عدد ٹیوب شامل ہیں برآمد کیے گئے مسروقہ سامان بمعہ ٹرکس کو کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر