کندری میں پاکستان بحریہ نے منشیات کی بڑی کھیپ پکڑ لی
کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک بحریہ نے اینٹی نارکوٹکس فورس کے اشتراک سے پسنی، بلوچستان کے قریب انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا اور تقریبا 1200 کلوگرام حشیش کو ضبط کرلیا جو سمندر کے راستے بیرونِ ملک اسمگل کی جا رہی تھی۔منشیات کو مزید کاروائی کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس حوالے کر دیا گیا۔پاک بحریہ کا منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کامیاب آپریشن موثر نگرانی کا نتیجہ ہے اور یہ ظاہر کرتا ہے کہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کے لئے سمندری راستے اور ساحلی پٹی کا استعمال نہیں ہونے دے گی۔پاک بحریہ عزم اور لگن کے ساتھ اپنی قومی ذمہ داریوں کو نبھاتی رہے گی۔