گورنرسندھ سے ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی گورنر ہاس میں ملاقات

گورنرسندھ سے ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی گورنر ہاس میں ملاقات

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)گورنرسندھ عمران اسماعیل سے وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے سوشل پروٹیکشن اینڈ پاورٹی ایلیویشن ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے گورنر ہاس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں انہوں نے احساس پروگرام کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ احساس پروگرام سے عوام کو بہت فائدہ پہنچ رہا ہے، اس پروگرام کے حوالے سے وزیراعظم کی باالکل صاف ہدایات ہیں کہ اس پروگرام سے صرف اور صرف مستحقین لوگ ہی فائدہ اٹھائیں تاکہ ملک سے غربت کے خاتمے میں تیزی سے کمی واقع ہو۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، پروگرام کی کامیابی کے لئے نجی شعبوں سے رابطہ کیا ہے جو کہ اپنے بھرپور تعاون کے لئے تیار ہیں۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوام کو بلا تفریق احساس پروگرام میں شامل کیا جائے۔ موجودہ حکومت کا وژن ہے کہا عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کا معیار زندگی بہتر ہو۔ اس ضمن میں ہیلتھ کارڈ کا اجراکیا جاچکا ہے جس کی بدولت تقریبا ساڑھے سات لاکھ روپے سے زائد رقم سے صحت کی سہولیات حاصل کی جارہی ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر