بھینس کالونی پر ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق

بھینس کالونی پر ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے بھینس کالونی پر ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ ادھر پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران چوری کی موٹر سائیکل خریدنے والے ملزمان سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق بھینس کالونی روڈ نمبر 12 کے قریب ٹرالر کی ٹکرسے موٹر سائیکل سوار ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا لاش اور زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ادھر جوہرآباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ موٹرسائیکل ندی اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا ملزمان لوٹ مار اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہے۔دوسری جانب آئی وی ایل سی کے عملے میں سائٹ ایریا سے چوری کی موٹر سائیکل خریدنے والی تین کباڑیوں کو گرفتار کرکے موٹر سائیکل اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کرلیا