کراچی: موٹر سائیکلیں ٹکرانے اور فائرنگ سے 3 زخمی

کراچی: موٹر سائیکلیں ٹکرانے اور فائرنگ سے 3 زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی میں موٹر سائیکلیں ٹکرانے اور ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں 2 موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرانے سے2 موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق حادثہ کورنگی کے علاقے مٹکے والی پلیا کے قریب پیش آیا جس میں 2 موٹر سائیکلوں کی آپس میں ٹکر ہو گئی۔حادثے کے نتیجے میں 2 موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا، تاہم زخمی ہونے والے دونوں افراد کی فوری شناخت نہیں ہو سکی۔ادھر گلشنِ معمار میں لیاری ندی کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے 18 سالہ عاشر نامی لڑکا زخمی ہو گیا۔