انسدادرشوت ستانی کے عالمی دن پر آگاہی اجتماعی ریلی کا انعقاد

انسدادرشوت ستانی کے عالمی دن پر آگاہی اجتماعی ریلی کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاول پور(بیورورپورٹ، ڈسٹرکٹ رپورٹر) انسدادرشوت ستانی کے عالمی دن کے موقع پر مختلف سکولز کے طلباہ نے آگاہی اجتماعی ریلی نکالی، انسداد رشوت ستانی وبدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر گورنمنٹ صادق ڈین ہائی سکول بہاول پور، گورنمنٹ ٹیکنیکل ہائی سکول بہاول پور، گورنمنٹ کینٹ ہائی سکول بہاول پور اور گورنمنٹ ہائی سکول کینال کالونی بہاول پور کے اساتذہ اور طلبہ کی جانب سے(بقیہ نمبر44صفحہ12پر)

عوام میں شعور وآگاہی کے لیے فرید گیٹ بہاول پور سے لائبریری چوک تک ایک آگاہی اجتماعی ریلی نگالی گئی۔ ریلی کے شرکاء نے انسداد رشوت ستانی اور اس کے بین الاقوامی دن کے حوالے سے بینرز اور پلے کارڈ تھام رکھے تھے جن پر انسداد رشوت ستانی کے حوالے سے عبارات درج تھیں۔ آگاہی ریلی میں سول سوسائٹی کے اراکین، معززین علاقہ، ذرائع ابلاغ کے نمائندے اور دیگر سرکاری و نجی محکمہ جات کے افسران وملازمین کی کثیر تعداد شریک تھی۔ ریلی کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر احسان اللہ جمالی، ڈپٹی ڈائریکٹر نیب سید مہر علی گیلانی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب مراتب حسین، چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ظہور احمد چوہان، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نصیر احمد سیال کر رہے تھے۔بعدازاں گورنمنٹ صادق ڈین ہائی سکول میں انسداد رشوت ستانی و کرپشن سے پاک معاشرہ سے متعلق عوام میں شعور و آگاہی کے لیے ایک خصوصی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
ریلی