پشاور ہائیکورٹ کا حکومت کو افغان مہاجرین کی سرگرمیاں محدود کرنے کا حکم
پشاور(آن لائن)پشاور ہائیکورٹ نے حکومت کو حکم دیا کہ افغان مہاجرین کی سرگرمیوں کو محدود کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس لال جان خٹک اور جسٹس نعیم انور پر مشتمل بینچ نے سینئر وکیل محمد معظم بٹ کی جانب سے دائر درخواست نمٹادی۔ اور دو صفحات پر مشتمل فیصلہ(بقیہ نمبر49صفحہ12پر)
جاری کیا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ کوئی بھی درخواست گزار کی اس بات سے اختلاف نہیں کرے گا کہ مہاجرین کی سرگرمیاں قانون کے مطابق ہونی چاہئیں اور کسی بھی صورت انہی اس بات کی اجازت نہیں دی جاسکتی کہ وہ جو چاہیں کریں کیوں کہ انہیں ایک منظم اور قانون کے مطابق زندگی گزارنا پڑتی ہے۔فیصلے میں مزید کہا گیا کہ مہاجرین کو متعلقہ حکام سے اجازت لیے بغیر کاروبار کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔عدالت کا کہنا تھا کہ اس معاملے کا فیصلہ عدالتی دائرہ اختیار کے تحت نہیں کیا جاسکتا لہذا درخواست گزار کا کیس متعلقہ حکام کو بھیجنا مناسب ہے تاکہ مہاجرین کی زندگیوں کو اس ممکنہ حد تک قانون کے مطابق بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں کہ پاکستانی شہری اپنی زندگی پر امن طور پر گزار سکیں۔پشاور ہائیکورٹ نے 5 فریقین کو ہدایات ارسال کیں جن میں محکمہ داخلہ، دفاع، اسٹیٹ اور فرنٹیئر ریجنز کے سیکریٹریز اور خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت شامل ہے۔