مذہبی دل آزاری کیس‘سابق وزیٹنگ لیکچرار کے کیس میں بحث کیلئے سماعت ملتوی

مذہبی دل آزاری کیس‘سابق وزیٹنگ لیکچرار کے کیس میں بحث کیلئے سماعت ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (وقائع نگار) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے مذہبی دل آزاری پر مبنی ریمارکس سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کے مقدمہ میں ملوث بہاؤ زکریا یونیورسٹی کے سابق وزیٹنگ لیکچرار کے کیس میں بحث کے لیے سماعت 12 دسمبر تک ملتوی(بقیہ نمبر40صفحہ12پر)

کرنے کا حکم دیا ہے۔فاضل عدالت میں پولیس تھانہ الپہ کے مطابق جامعہ زکریا کے سابق وزیٹنگ لیکچرار جنید حفیظ کے خلاف 13 مارچ 2013 کو سوشل میڈیا پر مذہبی دل آزاری پر مبنی ریمارکس اپ لوڈ کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا جس پر ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا۔ مقدمہ میں ٹوٹل 15 گواہوں کی شہادتیں قلمبند کی گئی ہیں۔ ان تمام گواہوں کی قلمبند کرائی گئی شہادتوں پر پراسیکوشن اور ملزم کے وکلاء کی جانب سے جرح مکمل کرلی گئی ہے۔یاد رہے کہ ہوم ڈیپارٹمنٹ کی ہدایت پر اس مقدمہ کی سماعت جیل میں ہورہی ہے۔
سابق لیکچرار