ٹاون سطح تک کالجز کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے‘ شہاب الدین سیہڑ

        ٹاون سطح تک کالجز کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے‘ شہاب الدین سیہڑ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لیہ،چوک اعظم(نمائندہ پاکستان، نامہ نگار) دور دراز دیہی علاقوں میں اعلی تعلیمی سہولیات کے لیے 12کروڑ روپے کی لاگت سے کالج کی تعمیرکا ترقیاتی پراجیکٹ حکومت پنجاب کی گراس روٹ لیول تک سماجی سہولیات کے ایجنڈے کی تکمیل کا عملی نمونہ ہے۔یہ بات صوبائی پارلیمانی سیکرٹری کیمونیکشن اینڈ ورکس سردار شہاب الدین خان سیہڑ نے گورنمنٹ گرلز کالج راجن شاہ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ایم این اے ملک نیاز احمدجکھڑ،سابق وقافی وزیر بہادر احمدسیہڑ،(بقیہ نمبر53صفحہ12پر)

اے ڈی سی آر فیاض احمدندیم۔ایکسین بلڈنگ چوہدری محمدسلیم نے منصوبے کی ڈرائنگ،فنڈز اور پراگریس کے بارے میں آگاہ کیا۔سردار شہاب الدین خان سیہڑ نے اس موقع پر کہا کہ طالبات کواعلی تعلیم کے حصول کے لیے مختلف شہرو ں میں جانا پڑتا تھا جس کو مدنظر رکھتے ہوئے خصوصی طور پر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی توجہ اس مسئلہ کی جانب مبذول کرانے پر کالج کی منظور ی لی گئی کیونکہ پنجاب حکومت بہتر معیاری اور اعلی تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لیے ٹاون سطح تک کالجز کا قیام عمل میں لانے کے منصوبوں پر عمل پیرا ہے۔ایم این اے ملک نیاز احمدجکھڑ نے کہا کہ اس دیہی علاقے میں کالج کے قیام سے طالبات کو تعلیمی سہولیات کے لیے اپنے گھر کے نزدیک سہولت حاصل ہوگی جس سے اس علاقے میں فروغ تعلیم کے لیے نمایاں مدد حاصل ہوسکے گی۔تقریب میں معززین وعمائدین علاقہ،ڈی ڈی کالجز عمیرعاصم،اے سی کروڑ فاروق احمد،ڈی ایس پی لیاقت علی،ایس ڈی او امین سہیل ملغانی،معززین علاقہ اور میڈیا نمائندگان موجود تھے۔
شہاب الدین سیہڑ