حساس ادارے پر حملہ کرکے بم بلاسٹ میں معاونت فراہم کرنے اور خودکش جیکٹ برآمد ہونے کے مقدمہ کی سماعت ملتوی

حساس ادارے پر حملہ کرکے بم بلاسٹ میں معاونت فراہم کرنے اور خودکش جیکٹ برآمد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (وقائع نگار) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک ملتان نے 10 سال قبل ملتان کے حساس ادارے پر حملہ کرکے بم بلاسٹ میں معاونت فراہم کرنے اور خودکش جیکٹ برآمد ہونے کے مقدمہ کی سماعت مزید شہادتوں کے لیے 3 دسمبر تک ملتوی کر دی ہے۔ فاضل عدالت میں (بقیہ نمبر23صفحہ12پر)

پولیس تھانہ کینٹ کے مطابق سال 2009 میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے ملزمان نے حساس ادارے کو نشانہ بناکر بم دھماکہ کیا جس سے مالی اور جانی نقصان بھی ہوا تھا تاہم ملزم عبداللّٰہ کے خلاف اپنے بھائی کی معاونت کرنے کا الزام ہے کہ ملزم نے کھاد کی بوری چکی سے پسوا کر دینے میں مدد فراہم کی تھی جبکہ ملزم سے ایک خودکش جیکٹ بھی برآمد ہوئی تھی۔ ملزم کے خلاف گواہوں کے بیانات قلمبند کرنے کے لیے سماعت ملتوی کردی گئی ہے۔
حساس ادارہ