آرمی چیف کی تقرری‘ حکومت نے نااہلی کی انتہا کی‘ لیاقت بلوچ

  آرمی چیف کی تقرری‘ حکومت نے نااہلی کی انتہا کی‘ لیاقت بلوچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلو چ نے منصورہ میں کارکنان جماعت کی تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ چیف آف آرمی سٹاف کی توسیعی تقرری پر عمران خان سرکار نے حماقتوں، نااہلی اور غلطیوں کی انتہا کردی ہے۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ(بقیہ نمبر24صفحہ12پر)

آف پاکستان نے پاکستان کے آئین اور قانون کی روشنی میں مہلت عمل تو دے دی ہے، وزراء اپنے بیانات سے معاملات کو پھر خراب کر رہے ہیں۔ پوری صورتحال کو حکومتی نااہلی نے گدلا دیا ہے۔ قانون سازی کے راستہ میں بھی عمران خان نے بارودی سرنگیں بچھائی ہوئی ہیں۔ حساس اداروں کو ہی یہ کانٹے چننا ہوں گے۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ پنجاب میں بیوروکریسی، پولیس اور انتظامی افسروں کو مسلسل پنجاب کی نااہل اور ناکارہ حکومت پر قربان کیا جارہاہے۔ وقت، حالات اور گورننس چیخ چیخ کر اعلان کر رہے ہیں کہ حکومتی تلوں میں تیل نہیں، افسران کو نچوڑنے کی بجائے اپنے آپ کو بدلو، اپنی ٹیم بد لو، پنجاب میں گورننس کا برا حال ہے۔ حکمران جماعت کی دھڑے بندی اور بدکلامی سماج کے لیے عذاب بن گئی ہے۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ امریکہ افغانستان میں طالبان سے مذاکرات بحال کرنے پر مجبور ہواہے۔ صدر ٹرمپ نے افغانستان میں امریکی فورسز سے الوداعی خطاب بھی کرلیاہے۔ اب افغانستان سے نکلنے کے سوا اور کوئی آپشن امریکہ کے پاس نہیں رہا۔ امریکہ نائن الیون کے بعد دنیا کو بدامنی کی طرف دھکیلنے کی غلطیوں کو نہ دھرائے، افغانستان سے نکلے۔ افغان عوام کا حق ہے کہ وہ اپنے مستقبل کا خود فیصلہ کریں۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ 22 دسمبر کو مسئلہ کشمیر سے حکومت کے فرار اور انحراف پر جماعت اسلامی کا زبردست عوامی احتجاجی کشمیر مارچ ہوگا۔
لیاقت بلوچ