پیپلزپارٹی کے 52ویں یوم تاسیس پر تقریبات‘ کیک کاٹے گئے

پیپلزپارٹی کے 52ویں یوم تاسیس پر تقریبات‘ کیک کاٹے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے سلسلے میں شہر کے مختلف علاقوں میں تقریبات منعقد ہوئی جس میں پارٹی کے کارکنوں و عہدیداروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی جن میں ڈویڑنل صدر خالد حنیف لودھی، میزبان و سٹی صدر ملک نسیم لابر، بابو نفیس انصاری، حبیب اللہ شاکر، ارشد اقبال بھٹہ، منظور قادری، رانا نیک محمد زاہد، عابدہ بخاری، مرزا نزیر بیگ، خواجہ عمران، نعیم شہزاد (بقیہ نمبر26صفحہ12پر)

بھٹی،الطاف وینس، خلیل راں، مشتاق بلوچ، رئیس قریشی،شاہد رضا صدیقی، ملک ندیم اختر، رمضان کمبوہ، عرفان انصاری، ذوالفقار بھٹہ، طارق کھوکھر،ارشد بھٹہ، شمشاد سیال، ڈپٹی مشتاق انصاری، حاجی طاہر و دیگر نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی ماضی کی طرح آج بھی غریب مزدور غرض ہر طبقہ فکر کی نمائیندہ جماعت ہے آج بھی ملک کے کونے کونے میں پیپلزپارٹی کا یوم تاسیس منایا جاتا ہے کیونکہ پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جس نے ہمیشہ عوام کے حقوق کیلئے جنگ لڑی جس نے ہمیشہ ملک کی بقا و سلامتی کیلئے عالمی سازشوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی مانند مقابلہ کیا آج بھی پیپلزپارٹی عوام کے حقوق کی بات کرتی ہے اس لئے ملک دشمن طاقتیں پیپلزپارٹی کو ماضی کی طرح آج بھی دیوار سے لگانا چاہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ہمارے قائد آصف علی زرداری کو من گھڑت الزامات کی بنیاد پر پابند سلاسل رکھا ہوا ہے ہم آج مطالبہ کرتے ہیں کہ آصف علی زرداری سمیت تمام سیاسی اسیران کو فوری رہا کیا جائے مقررین نے مزید کہا کہ آج کے دن ہم تجدید عہد کرتے ہیں کہ اپنے قائد چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ مرتے دم تک وفا نبھائیں گے اور آمریت و بربریت کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں گے اور اپنے قائد چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم بنائیں گے تقریب میں مقبول بھٹی، عاشق علی، کشور لودھی، اکرم انصاری، لطیف انصاری، سلطان خان، حاجی طاہر، شبیر قریشی، اقبال جانگلہ، سلیم اللہ، اشفاق قریشی، فیاض کمبوہ، فرحان اللہ خان، بابا صدیق، حاجی سرور سمیت کافی تعداد میں پارٹی ورکرز و عہدیداران نے شرکت کی۔ دریں اثنا ء پاکستان پیپلز پارٹی کے52ویں یوم تاسیس کے سلسلہ میں شعبہ خواتین ملتان شہر کی جنرل سیکرٹری نورین قیصر کی رہائش گاہ رحیم آباد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر مہمان خصوصی ایم پی اے علی حیدر گیلانی،نورین قیصر، ماہ جبیں،رشیدہ بی بی،رابعہ،خضراں ملک،شازیہ، ارم، اریبہ نے پارٹی کے یوم تاسیس کا کیک کاٹا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی حیدر گیلانی نے کہا کہ پی پی پی غریب کو طاقتور بنانے کے لیے بنائی گئی اور عوام کی حکمرانی چاہتی ہے اسی لیے جب بھی پی پی کو اقتدار ملا اس نے غریبوں کسانوں،خواتین اور کچلے ہوئے محروم طبقات کے لیے عملی اقدامات کئے جو بے نظیر انکم اسکیم سپورٹ پروگرام کی صورت میں آج بھی موجود ہے انہوں نے کہا کہ پی پی پی خواتین کو برابری کی سطح پر حقوق دینے کی خواہاں ہے اور اس پر عملی کام بھی کیا نورین قیصر نے کہا کہ حکومت کی ناقص اور غیر حقیقی پالیسیوں کی وجہ سے ہماری اخلاقی،سماجی،معاشی اور اقتصادی زندگی تیزی سے پستی کی طرف جارہی ہے سلیکٹڈ حکمرانوں کی ناتجربہ کاری اور نااہلی کے باعث ملکی ترقی کی رفتار رک گئی ہے ایسے میں صرف پیپلز پارٹی ہی واحد جماعت ہے جو ملک کو بحرانوں سے نکال کر بہتری کی راہ پر چلا سکتی ہے انہوں نے کہا کہ بھٹو ازم ہی اس ملک کی تقدیر بدل سکتا ہے لیکن نااہل اور سلیکٹڈ حکومت نے ہماری قیادت کو انتقاما پابند سلاسل کیا ہوا ہے ہم ان کی رہائی کا بھی مطالبہ کرتے ہیں۔ جبکہ پیپلز لائرز فورم جنوبی پنجاب کے صدر شیخ غیاث الحق نے کہا ہے کہ 52 سال پہلے پیپلز پارٹی کا قیام عمل میں لایا گیا تھا جس کے منشور میں روٹی کپڑا اور مکان کا سلوگن پیش کیا گیا۔ عوام کو طاقت کا سرچشمہ قرار دیا گیا۔ پیپلز پارٹی آج بھی اپنے اس منشور پر قائم ہے اور اپنے دور حکومت میں اس پر عمل درآمد کیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام 5ویں یوم تاسیس کے موقع پر دیگر عہدیداران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کہ بانی شہید ذولفقار علی بھٹو ایک طلسماتی شخصیت کے مالک تھے۔انہوں نے ہی سب سے پہلے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کے عمل کا آغاز کیا۔ تھرڈ ورلڈ کا تصور پیش کیا قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کا کارنامہ سرانجام دیا۔ انہوں نے 1973 کا متفقہ آئین مرتب کیا جو کہ آج بھی ملک میں نافذ العمل ہے۔ ذولفقار علی بھٹو نے اسلامی سربراہی کونسل کا انعقاد کر کے عالم اسلام کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا لیکن استعماری اور اسلام دشمن قوتوں کے ذریعے ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل کرایا گیا۔ جس کو ری اوپن کرانے کے لئے سپریم کورٹ میں پٹیشن زیر التوا ہے۔ ذولفقارعلی بھٹو کی شہادت اور ضیاء الحق کے بدترین مارشل لاء اور آمریت کے دور میں شہید بے نظیر بھٹو اور نصرت بھٹو نے پارٹی کے کارکنوں کو متحد اور منظم رکھا اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید آمریت کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن گئی اس کے بعد پرویز مشرف نے بھی پیپلز پارٹی کو ختم کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن اس وقت بھی بے نظیر بھٹو نے آمر کے سامنے غیر آئینی ایمرجنسی اور ججز کی غیر قانونی حراست کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھیں، اور عالم اسلام کی پہلی خاتون وزیراعظم ہونے کا اعزازحاصل کیا۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا جس سے آج بھی لاکھوں لوگ مستفید ہو رہے ہیں پیپلزپارٹی کو ہر دور میں ختم کرنے اور دیوار سے لگانے کی کوششیں کی گئیں لیکن کوئی آج تک اس میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔آصف علی زرداری نے بطور صدر پاکستان 58(2) بی کے اختیارات کو ختم کیا اور 1973 کے آئین کو اپنی اصلی حالت میں واپس لانے کے لئے بھرپور اقدامات کیے۔ اب پاکستان پیپلز پارٹی نے بلاول بھٹو زرداری کی ولولہ انگیز قیادت میں خصوصا نوجوانوں میں ایک نئی روح پھونک دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ آنے والی حکومت پیپلز پارٹی کی ہوگی اور بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم پاکستان ہوں گے مقررین نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو آج بھی سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان اور اس کی کٹھ پتلی حکومت نیب کے ذریعے انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہے۔حکومت انتہائی نااہل لوگوں کے ہاتھ میں ہے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق ہو گیا ہے اور ملک تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جو چاروں صوبوں کی زنجیر ہے اور ملکی استحکام کی علامت ہے۔ اس موقع پر پیپلز لائرز فورم کے وکلاء نے یوم تاسیس کا کیک بھی کاٹا۔ تقریب میں سابق صدر ہائیکورٹ بار حبیب اللہ شاکر، مہر اقبال سرگانہ، میاں خالد مترو،فیاض بھٹہ، عاصم پرویز، سردار محمد حسین تھہیم، ناصر حیدری، خواجہ نور مصطفی، رانا جاوید اختر،نوید ہاشمی، اشتیاق شاہ، واجد رضوی، فیروزہ فیض، فردوس جمال،نگینہ ہراج، عمران بھٹہ، نجمہ جٹ راں،عدنان حیدری، ظفراللہ، ارشد وقاص چھجڑا اور زوار حسین قریشی شریک تھے۔ادھر پاکستان پیپلز پارٹی کے (52) ویں یوم تاسیس کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین جنوبی پنجاب کی سیکرٹری انفارمیشن شہناز لودھی نے اپنے جاری کئے گئے بیان میں کہا ھے کہ آج کے دن پیپلز پارٹی کی جیالیاں تجدید عہد کرتی ھیں کہ شھید ذوالفقار علی بھٹو اور شھید محترمہ بینظیر بھٹو کے عوامی نظریے کی تکمیل کیلئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر قیادت بھرپور جدوجہد جاری رکھیں گے اور انکے عوامی مشن کی تکمیل کیلئے کسی قسم کی قربانی سے ہر گز دریغ نھیں کریں گے جبکہ (30) نومبر 1967 کو قائد عوام شھید ذوالفقار علی بھٹو نے عوامی ترقی و خوشحالی کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی اورجمہوریت کا علم بلند کیا۔
یوم تاسیس