ملتان سے جدہ جانیوالے 3مسافروں سے ہیروئین برآمد
ملتان (سٹاف رپورٹر) انٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے انٹرنیشنل ائیرپورٹ ملتان سے بھاری مقدار میں ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ انٹی نارکوٹکس فورس کے اہلکاروں نے ملتان سے جدہ جانیوالے تین مسافروں کے سامان سے بھاری مقدار میں ہیروئن برآمد ہونے پر دو خواتین سمیت تین مسافروں کو حراست میں لے لیا ہے اور مزید تفتیش کے لئے تینوں کو سرکل آفس (بقیہ نمبر29صفحہ12پر)
منتقل کردیا ہے۔ ائیر پورٹ تعینات اے این ایف ذرائع کے مطابق نجی ائیر لائن کی پرواز پی اے 870 کے ذریعے ملتان سے جدہ جانیوالے خوشاب کا شیر زمان بھکر کی اقبال بانو اور میانوالی کی رہائشی اختر پروین کے سامان سے دوران چیکنگ دو خواتین سمیت 4 کلو 400 گرام ہیروئن برآمد ہونے پر اے این ایف کے انچارج ریاض احمد کی ہدایت پر مظفر، نوازش، صہیب اور رفعت پر مبنی سکواڈ نے تینوں مسافروں کو حراست میں لیکر مزید تفتیش کے لئے سرکل آفس منتقل کردیا۔
ہیروئین برآمد.