ٹیچر تشدد کیس‘ راضی نامہ ہونے پر گرفتار ملزمان ضمانت پر رہا

ٹیچر تشدد کیس‘ راضی نامہ ہونے پر گرفتار ملزمان ضمانت پر رہا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (وقائع نگار) نجی کالج کے پروفیسر اعجاز کو طلباء کی جانب سے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کا معاملہ نیا رخ اختیار کر گیا، نجی کالج کے پروفیسر نے ایک بار پھر سے راضی نامہ کا بیان قلمبند کرادیا۔ راضی نامہ کی بنیاد پر دونوں ملزم طالب علموں کی ضمانت عدالت نے منظور کرلی ہے۔تفصیل کے مطابق نجی کالج کے پروفیسر پر ہراسگی کا الزام لگا کر طلباء کی جانب سے بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کا معاملہ نیا رخ اختیار کرگیا، پروفیسر نے ایک بار پھر سے ملزم طالب علموں سے راضی نامہ کرکے صلح کا بیان قلمبند کرادیا، پروفیسر(بقیہ نمبر31صفحہ12پر)

کے بیان پر عدالت نے تشدد کیس میں گرفتار 2 ملزمان حسن فاروق اور احمد کمال کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کردیا ہے، یاد رہے کہ ملزمان کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے کے بعد علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا، تاہم عدالت نے راضی نامہ ہونے کی وجہ سے ملزمان طالب علموں کو 50،50 ہزار کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا ہے، مزید برآں اس معاملے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب نے بھی واقعہ کا نوٹس لیا تھا۔مزکورہ ملزمان کے خلاف ایک اور نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے سے متعلق ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔
راضی نامہ