ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملک مشتاق احمد اوجلہ کا جیل کا دورہ

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملک مشتاق احمد اوجلہ کا جیل کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور(بیورورپورٹ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاول پور ملک مشتاق احمد اوجلہ نے بورسٹل انسٹی ٹیوٹ اینڈ جیونائل جیل بہاول پور کا دورہ کیا۔علی رضا سپرنٹنڈنٹ بورسٹل جیل اور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل نے جیل کا دورہ کرایا۔ معزز جج نے اسیران بچوں کے مسائل سنے اور ان کے مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔دریں اثناء ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاول پور ملک مشتاق اوجلہ نے معزز عدالت لاہور ہائی کورٹ لاہور کے احکامات کی روشنی میں سول جج کلیم بھٹی کے(بقیہ نمبر32صفحہ12پر)

ہمراہ سنٹرل جیل بہاول پور کا ماہانہ دورہ کیا۔معزز جج صاحبان کی آمد پر سنٹرل جیل بہاول پور کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ معزز جج صاحبان نے ویمن وارڈ ہسپتال، اور کچن اسیران کا وزٹ کیا۔ اسیران سے ان کے مسائل دریافت کیے اور جیل انتظامیہ کی طرف سے اسیران کو فراہم کی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ضلع بہاول پور سے تعلق رکھنے والے معمولی جرائم میں ملوث02نفر اسیران کو ذاتی مچلکے پر رہا کرنے کا حکم دیا۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل ساجد بیگ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو اسد طارق بھی ہمراہ تھے۔
مشتاق اوجلہ