جنوبی پنجاب میں میپکو ٹیمو ں نے 118بجلی چورپکڑ لئے

جنوبی پنجاب میں میپکو ٹیمو ں نے 118بجلی چورپکڑ لئے

  



ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 118بجلی چورپکڑلئے۔ایک لاکھ48ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر24لاکھ75ہزارروپے جرمانہ عائدکر دیا۔2 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کرا دئیے۔صارفین میٹر باڈی ٹمپر، ڈائریکٹ سپلائی، میٹر میں لوپ لگاکر، میٹر سلو، میٹر ڈیڈ سٹاپ اور میٹر سکرین واش کرکے بجلی چوری کرتے ہوئے پائے گئے(بقیہ نمبر33صفحہ12پر)

۔ 29نومبر کو ملتان میں 13گھریلوصارفین کو25264یونٹس چوری کرنے پر505513روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔ ڈی جی خان میں 20گھریلوصارفین کو19545یونٹس چوری کرنے پر324333روپے جرمانہ، وہاڑی میں 10 گھریلواورکمرشل صارفین کو8357یونٹس چوری کرنے پر154645 روپے جرمانہ،بہاولپور میں 13گھریلواورکمرشل صارفین کو15944یونٹس چوری کرنے پر241356 روپے جرمانہ،ساہیوال میں 12 گھریلو،صنعتی، ٹیوب ویل اور دیگر کیٹگریز کے صارفین کو28055یونٹس چوری کرنے پر280475روپے جرمانہ، رحیم یار خان میں 12 گھریلو صارفین کو10735 یونٹس چوری کرنے پر164000روپے جرمانہ، مظفر گڑھ میں 12 گھریلوصارفین کو12262یونٹس چوری کرنے پر 248330 روپے جرمانہ، بہاولنگر میں 12 گھریلو اورکمرشل صارفین کو11641یونٹس چوری کرنے پر198180روپے جرمانہ اور2 ایف آئی آرز درج جبکہ خانیوال میں 14گھریلو اور کمرشل صارفین کو17113یونٹس چوری کرنے پر358464روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

بجلی چور

مزید : ملتان صفحہ آخر