مقدمہ قتل میں ملوث دونوں بھائیوں کو بری کرنے کا حکم

  مقدمہ قتل میں ملوث دونوں بھائیوں کو بری کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جتوئی (نامہ نگار)ماڈل کورٹ جتوئی کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد آصف علی رانا نے قتل کے مقدمہ میں ملوث 2 بھائیوں کو بری کردیا تفصیلات کے مطابق 12 مارچ 2019 ء کو مققول محمد اصغر اپنے گھر سیبال پر اپنے والد اور بھائی (بقیہ نمبر34صفحہ12پر)

کے لیے گھر سے کھانا لے کر جا رہا تھا کہ راستے میں رات کو مققولمحمد اصغر کو قتل کر دیا گیا مققول کے بھائی محمد اقبال ولد غلام محمد بگڑا سکنا موزہ نے اپنی مدعیت میں تھانہ جتوئی میں محمد عرفان ولد فضل حسین بگڑا سکنہ راو اوردو نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا بعدازاں ملزم محمد عرفان کے بھائی محمد عمران کو نامعلوم ملزمان میں نامزد کیا گیا پولیس کارروائی مکمل ہونے کے بعد چلان ماڈل کورٹ محمد آصف علی رانا کی عدالت میں پیش کیا گیا ملزمان کی طرف سے سینئر ایڈووکیٹ شاید پرویز کی پیش ہوئے تقریبا ایک ماہ کے اندر کے قلیل عرصہ میں ایڈیشنل اینڈ سیشن جج محمد آصف علی رانا نے مققول محمد اصغر کے قتل کا فیصلہ 19 نومبر کو ملزم محمد عرفان اور محمد عمر ان دونوں بھائیوں کو باعزت بری کرنے کا حکم سنایا۔
مقدمہ قتل