رحیم یار خان:کالے یرقان میں مبتلا 5 خواتین ہسپتال میں دم توڑگئیں

        رحیم یار خان:کالے یرقان میں مبتلا 5 خواتین ہسپتال میں دم توڑگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان)کالے یرقان میں مبتلا 5 خواتین ہسپتال میں دم توڑگئیں، 5 زیرعلاج۔ تفصیل کے مطابق گڑھی اختیارخان کی رہائشی70سالہ عالم بی بی، احمد پورلمہ کی 49سالہ حمیداں بی بی، گلشن اقبال کی60سالہ کلثوم بی بی(بقیہ نمبر35صفحہ12پر)

، دڑی سانگھی کی65سالہ رضیہ بی بی اور چک126پی کی رہائشی70 سالہ فہمیدہ بی بی کوکالے یرقان میں مبتلا ہونے پرورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہپستال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود پانچوں خواتین جانبرنہ ہوپائی اور دم توڑگئیں جبکہ 5متاثرین جن میں بنگلہ منٹھار کی رہائشی65سالہ خالدہ بی بی، گلشن اقبال کی27 سالہ ایشاء بی بی، ڈہرکی کا18سالہ عقیل احمد، منڈی بہاؤالدین کا 65سالہ بشیراحمداور فیروزہ کا52سالہ ظفراقبال کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
کالایرقان