چندہ اکھٹا کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو جرم ثابت نہ ہونے پر شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم

چندہ اکھٹا کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو جرم ثابت نہ ہونے پر شک کا فائدہ ...

  



ملتان (وقائع نگار) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت ملتان نمبر1 نے کالعدم تنظیم کے لیے چندہ اکھٹا کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو جرم ثابت نہ ہونے پر شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں پولیس (بقیہ نمبر16صفحہ12پر)

تھانہ سی ٹی ڈی کے مطابق 28 جون 2019 کو مخبر نے اطلاع دی کہ ملزم عبداللطیف جو کہ کالعدم تنظیم جیش محمد کے نام پر چندہ اکٹھا کر رہا ہے اگر بروقت ریڈ کیا جائے تو ملزم کو گرفتار کیا سکتا ہے جس پر ریڈ کیا اور ملزم عبدالطیف کو گرفتار کیا گیا ہے جس کے قبضے سے ایک لاکھ سے زائد چندہ کی مد میں اکھٹی کی گئی رقم برآمد ہوئی تھی۔ تاہم فاضل عدالت نے سماعت کے دوران پراسیکیوشن کی جانب سے استغاثہ ثابت نہ کرنے پر ملزم کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم دیا ہے۔

شک کا فائدہ

مزید : ملتان صفحہ آخر