قرآن پاک کی بے حرمتی پر عالم اسلام مضطرب ہے‘ حنیف پتافی

  قرآن پاک کی بے حرمتی پر عالم اسلام مضطرب ہے‘ حنیف پتافی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان(نمائندہ خصوصی،سٹی رپورٹر، ڈسڑکٹ بیورورپورٹ) ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر علم اسلام مضطرب ہے قرآن روشنی ہے جسے پیھلنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ان خیالات کااظہار ممبر صوبائی اسمبلی و مشیر صحت وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو شدت پسندکہنے والوں کا مکرو چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا مقدس کتاب قرآن پاک کی بے حرمتی انتہائی قابل مذمت ہے قرآن پاک ایک روشنی ہے اسے پیھلنے سے کوئی(بقیہ نمبر6صفحہ12پر)

نہیں روک سکتا محمد حنیف خان پتافی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)اور پیپلز پارٹی اور ان کے اتحادیوں کو اقتدار سے باہر ایک ایک دن صدیوں کے برابر لگ رہا ہے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت ماضی کی روایت کو توڑے گی اور انشائللہ قرضوں میں اضافے کی بجاے اس میں کمی کی جائے گی نیو بلدیاتی نظام کے نفاذ سے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گے حکومت کو کوئی سیاسی چیلنج درپیش نہیں بلکہ اپوزیشن کو اپنی سیاسی بقا کی فکر لاحق ہے۔
حنیف پتافی