گرانفروشوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے‘ عارف انور بلوچ

  گرانفروشوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے‘ عارف انور بلوچ

  



لودھراں (نما ئند ہ پا کستا ن)صوبائی سیکرٹری لٹریسی عارف انور بلوچ نے کہا ہے کہ روزمرہ استعمال کی معیاری اشیاء خوردونوش کی مقررہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنایا جائے اور نرخ نامے نمایاں جگہ پر آویزاں کرائے جائیں تاکہ صارفین کو خریداری کے وقت دشواری کا سامنا نہ ہو۔ وہ اسسٹنٹ کمشنر کہروڑپکا کے دفتر میں منعقدہ تحصیل سطح پر قائم پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ملک احمد فراز اعوان، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس، مارکیٹ کمیٹی، محکمہ زراعت، مارکیٹنگ (بقیہ نمبر7صفحہ12پر)

افسران سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔ صوبائی سیکرٹری لٹریسی نے ہدایت کی کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مارکیٹوں اوردوکانوں کی روازنہ مانیٹرنگ کریں تاکہ گراں فروشی کا خاتمہ ہو سکے اور مارکیٹ کمیٹی میں قائم فارمر ز شاپ کو فعال رکھا جائے۔ انہوں نے کہاکہ مقررہ نرخ سے زائد پر اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ اسسٹنٹ کمشنر کہروڑپکا ملک احمد فراز اعوان نے بتایاکہ رواں ماہ میں تحصیل کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 3ہزار986دوکانوں اور مارکیٹوں میں اشیاء خوردونوش کے نرخ اور کوالٹی کا معائنہ کیا۔ اس دوران انہوں نے گراں فروشی کے مرتکب 266دوکانداروں کو مجموعی طور پر 3لاکھ 6ہزار 200 روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور 4گراں فروشوں کے خلاف مقدمات بھی درج کرائی گئیں۔ دریں اثنائصوبائی سیکرٹری لٹریسی عارف انور بلوچ نے کہا ہے کہ ڈینگی کے خاتمہ کیلئے تمام محکمو ں کے افسران و عملہ اپنا کلیدی کردا ر ادا کرے ا س سلسلہ میں کسی قسم کی سستی اور کوتاہی نہ برتی جائے۔ انہوں نے یہ بات اسسٹنٹ کمشنر کہروڑپکا کے دفتر میں تحصیل سطح پر قائم انسداد ڈینگی ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر چوہدری محمداکرم، اینٹامالوجسٹ اور متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔

عارف انور

مزید : ملتان صفحہ آخر