تین ماہ کے اندرریڈیالوجی بلاک فنکشنل ہوجائے گا،ڈاکٹرظفرحسین

تین ماہ کے اندرریڈیالوجی بلاک فنکشنل ہوجائے گا،ڈاکٹرظفرحسین

  



رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)شیخ زیدہسپتال شعبہ ایمرجنسی میں انجیوسٹی سکین، ڈیجیٹل ایکسرے یونٹ، سی آرسی مشین پہنچ گئیں، جس کے ڈیپارٹمنٹ کاباقاعدہ سنگ بنیادرکھاگیا، پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ظفرحسین تنویرنے ایمرجنسی بلاک کاسنگ بنیادرکھا، اس موقع پرایم ایس ڈاکٹرغلام ربانی، پروفیسر ڈاکٹر سعیداختر ملک، پروفیسرڈاکٹرظہیرمصطفیٰ اوردیگر پروفیسرز کی موجودگی میں سنگ بنیادرکھنے کی اس تقریب میں پرنسپل پروفیسرڈاکٹرظفرحسین تنویرنے کہاکہ یہ شیخ زیدہسپتال کے لیے سابق حکومت (بقیہ نمبر9صفحہ12پر)

پنجاب کاتحفہ ہے، جس کی مشینیں شیخ زیدہسپتال میں پہنچ چکی ہیں اوریہ اس خطے کے عوام کے لیے بہت بڑی خوشخبری ہے اب لوگوں کوبہاولپور، ملتان یادیگربڑے شہروں جانے کی ضرورت نہیں پیش آئے گی، انہوں نے کہاکہ 8سوہزارسکیورفٹ کانیاریڈیالوجی بلاک تعمیرکیاجارہاہے، 35کروڑروپے کی لاگت سے مشینری اوربلاک کی تعمیرمکمل ہوگی،تین ماہ کے اندرریڈیالوجی بلاک فنکشنل ہوجائے گا، اس سے مریضوں کوسہولتیں میسرہوں گی، شیخ زیدہسپتال جنوبی پنجاب کاایک بہت بڑاہسپتال ہے جہاں جدیدعلاج معالجے کی ہرسہولت موجودہے، انچارج ڈیپارٹمنٹ پروفیسرڈاکٹرسعیداخترملک، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر ظہیرمصطفیٰ نے تفصیلی بریفنگ دی، ایم ایس ڈاکٹرغلام ربانی نے کہاکہ شعبہ ایمرجنسی میں اس بلاک کے فنکشنل ہونے سے شیخ زیدہسپتال کاشمارجنوبی پنجاب کے بڑے ہسپتالوں میں ہوگا، انہوں نے کہاکہ ہسپتال کی تعمیروترقی میں بہتری لانے کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں، پرانے ہسپتال کوگرانے کے لیے تمام اقدامات مکمل ہیں، جلدہی پرانی بلڈنگ کوگراکرایک نئی بلڈنگ تعمیرکی جائے گی اوراس کووسیع کیاجائے گا، اس موقع پرپروفیسر ڈاکٹر مسعودالحق، ایسوسی ایٹ پروفیسرڈاکٹرعلی برہان مصطفیٰ، ڈاکٹرعبدالماجدخان، پروفیسرڈاکٹرشازیہ ماجد خان، ڈائریکٹرایمرجنسی کرنل (ر)منظوراحمدمنظور، ڈی ایم ایس ڈاکٹرفرحانہ خالد، ڈاکٹرمسعودجہانگیر، ڈاکٹرخالدپنسوتہ، ایسوسی ایٹ پروفیسرڈاکٹرعابدحسین، پروفیسرڈاکٹرمعظم علی عاطف، پروفیسرڈاکٹرطارق غفور، ماہربچگان اسسٹنٹ پروفیسرڈاکٹرریاض  احمدملک، میڈیافوکل پرسن وڈی ایم ایس جنرل ڈاکٹرراناالیاس احمد، ڈاکٹرشازیہ عامرودیگرموجودتھے۔

سنگ بنیاد

مزید : ملتان صفحہ آخر