قرآن پاک کی بے حرمتی پر اسلامی جمعیت طلبہ کا احتجاج

قرآن پاک کی بے حرمتی پر اسلامی جمعیت طلبہ کا احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور(بیورورپورٹ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) اسلامی جمعیت طلبہ بہاولپور کے زیر اہتمام ناروے میں ہونیوالی قران پاک کی بے حرمتی کے خلاف ایس ای کالج کے طلباء نے احتجاجی ریلی نکالی۔ ریلی یونیورسٹی چوک سے پریس کلب تک کی گئی جس کی قیادت بردار نصراللہ خان ناصرامیر جماعت اسلامی بہاولپور،مہر افضل ناظم اسلامی جمعیت طلبہ ایس ای کالج، کاشف چانڈیہ ناظم اسلامی جمعیت طلبہ علاقہ کالجز، اور فہد سعید ناظم اسلامی جمعیت طلبہ غربی زون نے کی۔ مظاہرین نے کتبے اُٹھا رکھے تھے جن پر(بقیہ نمبر11صفحہ12پر)

اسلام فوبیا پر مسلمانو ں کے خلاف سازشوں کی مذمتی کے الفاظ درج تھے۔ احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا ہے کہ کہ اسلام فوبیا پر مسلمانوں کے خلاف سازشوں کو بند ہونا چاہیے۔حکومت پاکستان کی جانب ناروے سفیر کی طلبی اور رسمی احتجاج کافی نہیں بلکہ معاملے کو عالمی سطح پر اٹھایا جائے اور عالمی عدالت میں مقدمہ قائم کیا جانا چاہیے۔ اس واقعے میں 1 ارب30 کروڑ مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجرو ح کیا گیا ہے۔ناروے میں سرکاری سرپرستی میں قرآن پاک جلانے کے واقعے کی جنتی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ اقوام عالم قرآن پاک کی بے حرمتی کا نوٹس لے۔ آزادی اظہاررائے کی آڑ میں مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی جارہی ہے۔مقررین نے کہا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں بلکہ اس سے قبل بھی یورپ میں اس قسم کے متعدد واقعات ہوچکے ہیں۔ مگر ان کی روک تھام کے حوالے سے کچھ نہیں کیا گیا۔ کچھ قوتیں دنیا کے امن کو تباہ کرنااور تیسری صلیبی جنگ کی طرف دھکیلنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ناروے کے سفیر کو ملک بد کیا جائے اور سفارتی تعلقات منقطع کئے جائیں۔