فصل میں مویشی چرانے پر زمیندار نے محنت کش پر کتے چھوڑ دئیے
شاہ جمال،چوک مکول(نمائندہ پاکستان،نامہ نگار) با اثر افراد کوفصل کپاس میں مویشی چھوڑ کر اجاڑا کر نے سے منع کر نے پر با اثر افراد محنت کش کو باندھ کر اٹھا کر ڈیرے پر لے گئے الٹی کلہاڑی کے وار کر کے شدیدزخمی کر دیا چھڑانے آنے والے اور بندھے شخص پر کتے چھوڑ دئیے دو افراد شدید زخمی۔موضع بیٹ میتلا کے رہائشی ناصر حسین نے پولیس کو دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ ان کی عورتیں اپنی کاشتہ فصل کپاس کی چنائی میں مصروف تھیں کہ محمد تنویر اور محمد قدیر اپنے مویشی لیکر آئے اور اسکی فصل(بقیہ نمبر12صفحہ12پر)
میں چھوڑ دیئے عورتوں نے انہیں روکا تو وہ گالم گلوچ کر نے لگے میں اور عاشق حسین موقع پر پہنچے اور انہیں مویشی فصل سے لے جانے کا کہا اس دوران مقامی زمیندار اور بااثر شخص بلال ماہڑہ آگیا اور تنویر،قدیر کے ساتھ مل کر عاشق حسین کو رسیوں سے باندھ کر زدو کوب کرتے ہوئے اپنے ڈیرے پر لے گئے اور الٹی کلہاڑی کے وار کر کے تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا میں چھڑانے کے لیئے آگے بڑھا تو تینوں نے کتے چھوڑ دیئے جنہوں نے مجھے اور رسیوں سے جکڑے عاشق حسین کو سینے،پنڈلی،بازووں اور نازک اعضاء پر کاٹ کر شدید زخمی کر دیا ان کے شو رو واویلا پر معززین علاقہ عابد حسین اور الطاف حسین آئے اور منت سماجت کر کے ان کی جان بخشی کرائی پولیس نے ناصر حسین کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔
محنت کش