ایک شخص قتل‘ حادثات میں خاتون سمیت 10افراد جاں بحق

ایک شخص قتل‘ حادثات میں خاتون سمیت 10افراد جاں بحق

  



ملتان،چشتیاں،جودھ پور، نواں شہر،صادق آباد،حاصل پور،رحیم یار خان(وقائع نگار،نمائندگا پاکستان) چور نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کردیا۔ حادثات میں خاتون سمیت 10افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق الپہ پولیس کے علاقے میں ڈالے کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے تفصیل کے مطابق کبیر والا کا رہائشی عبدا للہ اپنے د وساتھیوں کے ہمراہ موٹرسائیکل پر سوار ہوکر جارہا تھا کہ بوسن روڈ پر اڈا برساتی کے قریب انہیں ایک ڈالے نے ٹکر ماردی جس سے عبداللہ(بقیہ نمبر14صفحہ12پر)

موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا اس کی عمر 22سال تھی حادثہ میں اس کے دونوں ساتھی زخمی ہوگئے ڈالے کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ جبکہ تھانہ شہر فریدعلاقہ میں مو ضع عین لکھویرا میں ایک گائیں چور نے روکنے پر زمیندارمحمد کبیر اور اسکے بیٹے غلام مرتضے پر اسلحہ سے فائر نگ کر کے شدید زخمی کر دیا۔ جبکہ زخم کی تاب نہ لاتے ہوئے محمد کبیر جان بحق ہو گیا۔ جبکہ بیٹا زخمی جسکو سول ہسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔ واقعات کے مطابق رات کے تقریبا ڈیڑھ بجے کے قریب ملزم گائے لے کر جا رہا تھا۔ مقتول اور زخمی نے شعبہ کرتے ہوئے اسے روک کر بلب کی روشنی میں لے گئے۔ جس پر انہوں نے چور کو پہچان لیا۔ تو ملزم نے اچانک پستول نکال کر ان پر فائرنگ کر دی۔ اور رات کے اندھیرے کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا۔ شہر فرید پولیس نے زخمی غلام مرتضے کی رپورٹ پر ملزم رجب علی عرف رجی سکنہ بونگہ بلوچاں کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس کی تلاش شروع کر دی ہے۔ ادھر کبیروالا کے نواحی علاقے ممدال کے رہائشی دو سگے بھائی 22 سالہ محمد عبداللہ 20سالہ محمد اعجاز ولد محمد اشفاق قوم بھٹی اپنے کزن محمد حمزہ کے ہمراہ نجی ہاؤ سنگ سکیم میں سیکیورٹی گارڈ کی ڈیوٹی کرتے تھے گھر سے ڈیوٹی پر جاتے ہوئے ملتان بند بوسن روڈ پر برساتی کے مقام پر ہیوی ٹریلر کی زد میں آگئے محمد عبداللہ موقع پر دم توڑ گیا جبکہ حمزہ اور اعجاز زخموں کی تان نہ لاتے ہوئے نشتر ہسپتال ملتان میں دم توڑ گئے اطلاع ملتے ہی علاقہ بھر میں کہرام مچ گیا علاقہ کی فضا سوگوار ہوکر ر ہ گئی پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کردیں۔ اسی دوران ‘منٹھار روڈ پر 169چک کے قریب تیز رفتار لوڈر رکشہ کی موٹر سائیکل کو ٹکر ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے باعث 2افراد موقع پر جانبحق ہوگئے ہیں جن کی لاشیں لواحقین کے حوالے کردی گئی ہیں رکشہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیاہے پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے جانبحق ہونے والے افراد کی شناخت 55سالہ علی نواز اور 22سالہ علی رضا کے نام سے ہوئی ہے جو مقامی اینٹوں کے بھٹے پر کام کرتے تھے۔ دریں اثناء موضع چھوہن بستی نور شاہ کی رہائشی نور الھی زوجہ امیر علی شاہ ذات سید نہر قائم کنال میں پاؤں پھسلنے کی وجہ گر گئی اطلاع ملنے پر PHP پل پھٹیانوالہ کے اہلکار اور محمد شکیل انچارج چوکی بھی پہنچ گئے جنہوں نے کافی تلاش کے بعد خاتون کی لاش ڈھونڈ کر ورثا کے حوالے کر دی۔بتایا جاتا ہے کہ عورت کا ذہنی توازن ٹھیک نہ تھا۔ جبکہ ٹریفک کاپہلاحادثہ ہیڈ امین گڑھ کی رہائشی3سالہ ایشاء بی بی کے ساتھ پیش آیا جو گھر کے باہر گلی میں کھیل رہی تھی کہ ٹریکٹرٹرالی کے نیچے آگئی اور شدید زخمی ہوگئی، دوسراحادثہ صادق آباد کے رہائشی 19 سالہ دلشاداحمد کے ساتھ پیش آیا جو اپنی موٹرسائیکل پرسوار ہوکر جارہاتھاکہ سامنے سے آنیوالے پھٹہ رکشہ سے جاٹکرایا جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا جبکہ تیسراحادثہ خانپور کے رہائشی60سالہ ابراہیم کیساتھ پیش آیا جو اپنی موٹرسائیکل پرسوار ہوکر جارہاتھاکہ پیچھے سے آنیوالی تیز رفتار مسافر کوچ نے بے قابو ہوکر کچل ڈالا جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا، زخمی ہونے والے تینوں افراد کو ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجودجانبرنہ ہوپائے اور دم توڑگئے جبکہ مختلف حادثات میں زخمی ہونے والے40افراد جن میں بستی کھوکھراں کاڈیڑھ سالہ محمدعادل، 45سالہ بشیراں بی بی، نرسنگ ہاسٹل کی 25سالہ مسرت بی بی، ظفر آباد کی26سالہ ثمینہ بی بی، چک72کا20سالہ محمدندیم، گھوٹکی کا15سالہ محمد واجد، موضع نوناری کا17سالہ رجب علی، چک123کا75 سالہ محمد یعقوب، بھٹہ کالونی کا60سالہ محمدعاشق اور کوٹ سمابہ کارہائشی30سالہ نادر حسین وغیرہ کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

قتل/حادثات

مزید : ملتان صفحہ آخر