پسماندہ علاقوں کی ترقی اولین ترجیح ہے: محمد عاطف خان 

پسماندہ علاقوں کی ترقی اولین ترجیح ہے: محمد عاطف خان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان(بیورورپورٹ)خیبر پختونخوا کے سینئر صوبائی وزیر برائے کھیل و ثقافت عاطف خان نے کہا ہے کہ پسماندہ علاقوں کو شہری علاقوں کے برابر لانے کے لیے صوبائی اور مرکزی حکومت ٹھوس اور عملی اقدامات اٹھا رہی ہے -ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم آباد یونین کونسل گڑھی دولت زئی مردان میں سوئی گیس کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا-اس موقع پر ایم این اے مجاہد خان اور امیر فرزند کے ساتھ سابقہ ضلعی کونسلر سید امجد علی اور سید وہاب خان نے بھی خطاب کیا۔سوئی گیس منصوبے پر 35 لاکھ روپے لاگت آئی ہے جس پر باقاعدہ کام کا آغاز جلد کیاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت نہ صرف عوامی مسائل ان کے دہلیز پر حل کرانے کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے بلکہ قانون سازی کے عمل سے جمہوریت اور ادارے مضبوط ہورہے ہیں۔تحریک انصاف عوام کے اعتماد پر پورا اترے گی اور تباہ حال معیشت کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان لالی پاپ پر گزارہ کریں خالی دکان کو امیر کی عینکوں سے نہ دیکھیں۔ مولانا کے پلان اے بی سی ڈی ناکام ہوگئے ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -