متحدہ عرب امارات، پٹرول کے نرخوں میں اضافہ 

متحدہ عرب امارات، پٹرول کے نرخوں میں اضافہ 

  



دبئی(آن لائن)متحدہ عرب امارات میں پٹرول کے نرخوں میں 3 فلس کا اضافہ کیا جارہا ہے جس کا نفاذ آج یکم دسمبرسے ہوگا،یہ اضافہ تینوں اقسام کے پٹرول پر ہوگا۔ پٹرول کی قیمتوں کے حوالے سے قومی کمیٹی کا کہنا ہے کہ نرخوں میں اضافے کے بارے میں پہلے اطلاع دے دی گئی تھی۔ آج سے سپر 98 پٹرول 2.20 کے بجائے 2.24 درھم فی لیٹر فروخت کیا جائے گا، اسی طری پٹرول95 کے نئے نرخ 2.12 درہم ہوں گے جو قبل ازیں 2.09 درھم تھے، تیسرے درجے کے پٹرول ای پلس کے نرخوں میں اضافے کے بعد فی لیٹر 2.05 درھم میں فروخت کیاجائے گا جو اب تک 2.02 درھم فی لیٹر کے حساب سے فروخت ہوتاہے۔پٹرول کمیٹی کا کہنا ہے مذکورہ اضافہ گزشتہ تین ماہ کے دوران پہلا اضافہ ہے جبکہ اس سے قبل پٹرول کے نرخوں میں کمی کی گئی تھی۔کمیٹی کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ عالمی سطح پر پٹرول کے نرخوں کے مطابق آئندہ ہر ماہ نرخ متعین کیے جائیں گے۔

پٹرول قیمت اضافہ

مزید : صفحہ اول