حمزہ شہباز کے پروڈکشن آڈر جاری نہ کرنے کی دھمکی آمرانہ سوچ،عظمیٰ بخاری

حمزہ شہباز کے پروڈکشن آڈر جاری نہ کرنے کی دھمکی آمرانہ سوچ،عظمیٰ بخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ راجہ بشارت کی جانب سے حمزہ شہباز کے پروڈکشن آڈر جاری نہ کرنے کی دھمکی آمرانہ سوچ کی عکاسی ہے جبکہ سپیکر گرفتار ارکان کے پروڈکشن آڈر جاری کرنے کے پابند ہیں۔ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ راجہ بشارت اور چوہدری ظہیر الدین پنجاب اسمبلی میں نیازی مہروں کا کردار نبھارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ سال بعد بھی سٹینڈنگ کمیٹیوں کا قیام عمل میں نہیں لایا جا سکااورپنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ قانون سازی سٹینڈنگ کمیٹیوں کی منظوری کی بغیر ہورہی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ حمزہ شہباز کو پی اے سی کا چیئر مین بنانے تک حکومت سے کوئی تعاون نہیں ہوگا۔
عظمیٰ بخاری

مزید :

صفحہ اول -