میر پور خاص: الخدمت ڈائیگنوسٹک کلیکشن سینٹر کا افتتاح
حیدر آباد(بیورو رپورٹ)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر امام الدین شوقین اور معروف سماجی رہنما و صنعت کار سردار یاسین ملک نے میر پور خاص میں ملک ویلفیئر ایسو سی ایشن کے تعاون سے الخدمت ڈائیگنوسٹک کلیکشن سینٹر کا افتتاح کردیا،اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے نائب صدر سید محمد یونس،ضلعی صدر نادر خان اور معززین علاقہ بھی موجود تھے۔سینیٹر امام الدین شوقین نے افتتاحی تقریب میں کہا کہ الخدمت کی شعبہ صحت میں خدمات سندھ کے پسماندہ عوام کیلیے بڑا ریلیف ہے۔ممتاز صنعت کارسردار یاسین ملک نے کہا کہ سندھ کے دور دراز علاقوں میں صحت اور و دیگر سہولیات فراہم کرنا الخدمت کا بڑا کارنامہ ہے۔نائب صدر سید محمد یونس نے کہا کہ الخدمت 7شعبہ جات میں عوام کی خدمت کررہی ہے، شعبہ صحت کے تحت سندھ بھر میں 14ڈائیکٹوسٹک سینٹرو کلیکشن پوائنٹ، 40 ایمبولینس، 7 میڈیکل سینٹر،3اسپتال،9کلینک اور مفت طبی کیمپوں کے ذریعے عوام کو معیاری سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ضلعی صدر نادر خان نے کہا کہ ڈائیگنوسٹک کلیکشن سینٹر کے قیام میں تعاون کرنے پرملک ویلفیئر ایسو ایشن اور تقریب میں شرکت کرنے پرسینیٹر امام الدین شوقین،سماجی رہنما سردار یسین ملک کا شکریہ ادا کیا۔